Friday, March 29, 2024

افغان طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر دیا
August 19, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر دیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ، امارات اسلامی تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات چاہتی ہے۔ ہم نے کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بات نہیں کی۔

ترجمان طالبان نے تجارت روکنے جانے کے بھارتی دعوے کی بھی تردید کردی۔

ادھر افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کومسترد کر دیا، ترجمان طالبان سہیل شاہین نے دوٹوک بیان میں کہا افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس سے قبل طالبان دوحہ مذاکرات اور پہلی پریس کانفرنس میں بھی افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کاواضح اعلان کرچکے ہیں۔

ادھر دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے تمام جیلوں سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے بیان جاری کرتے ہوئے صوبوں کے گورنروں کو کہا تمام کم اور اعلیٰ درجے کے سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کردیں۔