Wednesday, May 8, 2024

افغان طالبان نے افغانستان میں بھارتی کارستانیوں کا سچ آشکار کر دیا

افغان طالبان نے افغانستان میں بھارتی کارستانیوں کا سچ آشکار کر دیا
May 17, 2020
دوحہ (92 نیوز) افغانستان میں بھارتی سازشیں بے نقاب ہو گئیں۔ افغان طالبان نے افغانستان میں بھارتی کارستانیوں کا سچ آشکار کر دیا ۔ افغان طالبان نے سب کچہ چھٹہ کھول کر رکھ دیا۔ طالبان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ عباس ستنکزئی نے کہا بھارت افغانستان میں غداروں کو سپورٹ کرتا آیا ہے۔ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا۔ بھارت افغانستان میں قیام امن کا خواہاں نہیں۔ وہ افغانستان کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔ https://twitter.com/HashimWahdatyar/status/1261461318579572738?s=20 بھارت طالبان سے مذاکرات کی کوشش کررہا ہے۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی نئی دہلی حکومت پر اس حوالے سے دباؤ ڈالا ہے تاہم شیر محمد عباس استنکزئی نے بات چیت کے عمل کو بھارتی رویے میں مثبت تبدیلی سے مشروط کر دیا ہے۔