Saturday, May 4, 2024

افغان طالبان ماسکو میں ہونیوالی بات چیت کا حصہ بننے پر رضامند ہوگئے

افغان طالبان ماسکو میں ہونیوالی بات چیت کا حصہ بننے پر رضامند ہوگئے
August 22, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغان طالبان ماسکو میں ہونے والی بات چیت کا حصہ بننے پر رضامند ہوگئے، افغان طالبان کا وفد آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں شمولیت کیلئے ماسکو جائیں گے ۔ دوسری جانب امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیا امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے پاکستان طالبان کو مذاکرات کے لیے تیار کرے یا افغانستان بھیجے ۔ روسی حکام نے ماسکو میں ہونیوالے مذاکرات میں افغان طالبان کی شمولیت کا دعویٰ کردیااور کہا کہ  طالبان نے آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ  طالبان کو 4 ستمبر کو ہونے والے مذاکرات میں دعوت دی گئی ہے اور امید ہے کہ یہ بات چیت مثبت ہوگی۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کاکہناتھاکہ ماسکو کا طالبان سے رابطے کا مقصد افغانستان میں روسی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے مزید بتایاکہ طالبان کی جانب سے بھی انہیں مثبت جواب ملا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیا امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،ان کاکہناتھاکہ امریکا نے طالبان کیخلاف مزید اقدامات کیلئے پاکستان پر زور ڈالا ہے ۔