Friday, May 3, 2024

افغان صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں چودہ افغان فوجی ہلاک

افغان صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں چودہ افغان فوجی ہلاک
December 7, 2018
کابل (92 نیوز) افغان صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں چودہ افغان فوجی ہلاک ہو گئے ۔ گزشتہ رات کی گئی اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے اکیس فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق طالبان نے دو فوجی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین چھ گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔