Thursday, April 25, 2024

افغان صوبے قندھارمیں انتخابات ایک ہفتے کے لیے موخر

افغان صوبے قندھارمیں انتخابات ایک ہفتے کے لیے موخر
October 19, 2018
کابل (92 نیوز) افغان صوبے قندھار میں دہشتگردوں کے حملے کے باعث انتخابات ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیئے گئے۔ افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قندھارمیں ہونیوالے کمپاونڈ حملے کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا۔ حملے کے بعد قندھار کے عوام ووٹ ڈالنے کیلیے ذہنی طور پر تیارنہیں ہیں۔ حملےسے متعلق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ واضح نہیں کہ قندھار میں ہونیوالا حملہ افغان الیکشن پر کس حد تک اثر انداز ہو گا تاہم افغانستان میں امریکی فورسز کا مشن بغیر کسی تعطل کےجاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کا دفاع جاری رکھیں گے، فی الحال توجہ افغانستان میں ہونیوالے والے الیکشنز پر ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں اسکاٹ ملر ٹارگٹ نہیں تھے جبکہ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ اسکاٹ ملر ہی تھے۔ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں ہونیوالے خطرناک حملے میں صوبائی پولیس سربراہ جنرل عبدالرازق ،صوبائی گورنر زلمے ویسا مارے گئے ہیں۔ حملے میں امریکی اعلیٰ کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔