Tuesday, May 14, 2024

افغان صوبے غور میں طالبان کی طرف سے خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو جاری

افغان صوبے غور میں طالبان کی طرف سے خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو جاری
November 3, 2015
غور (ویب ڈیسک) ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو لبرٹی نے افغان صوبے غور کے شہر فیروز کوہ میں طالبان کی طرف سے ایک خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ امریکی معاونت سے چلنے والے ریڈیو کا کہنا ہے کہ خاتون کو سنگسار کرنے کا واقعہ پچیس اکتوبر کو پیش آیا اور خاتون کو سنگسار کرنے کی ویڈیو ریڈیو فری افغانستان کو فراہم کی گئی تھی۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ خاتون کو باغیوں نے ہلاک کیا۔ سنگسار کی جانیوالی خاتون کا نام رخسانہ بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کیلئے بھاگ گئی تھی لیکن طالبان نے اسے بدکاری کے الزام میں سنگسار کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کو گہرے گڑھے میں کھڑا کیا گیا اور کچھ لوگ اس پر سنگ باری کر رہے ہیں۔