Friday, June 14, 2024

افغان صوبے بغلان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ 21ہلاک  10زخمی

افغان صوبے بغلان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ 21ہلاک  10زخمی
July 27, 2015
بغلان(ویب ڈیسک)افغان صوبے بغلان میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئےجبکہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شادی میں مہمان تھی افغان حکام کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے بغلان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس میں اکیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ بغلان صوبے کے گورنر جاوید بشارت نے بتایا کہ اتوار کی شب ضلع اندراب میں دو گروہوں کے درمیان شادی کی تقریب میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مہمان تھے جن کی عمریں سولہ سے ساٹھ سال کے درمیان تھیں،پولیس چیف کرنل گلستان کاسانی کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے درمیان کئی سال پرانی دشمنی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شادی ایک مقامی مولوی کے بیٹے کی تھی اور ایک گھر میں  چار سو کے قریب مہمان جمع تھے۔