Sunday, May 12, 2024

افغان صوبہ ہرات میں طالبان کا حملہ ، بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک

افغان صوبہ ہرات میں طالبان کا حملہ ، بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک
April 9, 2021

کابل (92 نیوز) افغان صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں بارڈر سکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے بارڈر سیکیورٹی فورس کی 2 مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔ طالبان 15 اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ طالبان کی جانب سے گزشتہ شب ہرات میں ایران کے بارڈر سے ملنے والے اضلاع کوہسان اور ضلع غوریان کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلغ کے شہر مزار شریف میں ریمورٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔