Saturday, May 18, 2024

افغان صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ ، 4 دہشتگرد ہلاک

افغان صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ ، 4 دہشتگرد ہلاک
November 14, 2017

کابل (92 نیوز) افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں کا تعلق دہشتگرد تنظٰیم داعش سے تھا۔
امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ صوبہ ننگرہار کے علاقے مہمند درا میں کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے مطابق کارروائی داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی جن میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی تباہ ہو گیا۔
گزشتہ ماہ بھی صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے بائیس دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔