Thursday, March 28, 2024

افغان صوبہ بغلان میں طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ ،16 افراد ہلاک

افغان صوبہ بغلان میں طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ ،16 افراد ہلاک
November 12, 2018
کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان کے فوجی کیمپ پر حملے میں بارہ اہلکار اور چار قبائلی رہنما ہلاک ہو گئے۔ افغان سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان نے گزشتہ شپ صوبہ بغلان میں واقع کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے بارہ فوجی اہلکارں کو ہلاک کر دیا۔ قبائلی رہنماؤں کی ہلاکت اُس وقت ہوئی جب وہ حملے کے بعد فوجیوں کی لاشیں اکھٹی کر رہے تھے اور وہاں موجود بارودی ڈیوائس پھٹ گئی تھی۔ بغلان کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان نے دو اہلکاروں کو بھی اغوا کرلیا اور جاتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود ساتھ لے گئے۔