Monday, September 16, 2024

افغان صدر کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ،مال روڈ سانحہ کی مذمت

افغان صدر کا وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ،مال روڈ سانحہ کی مذمت
February 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز)افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون،لاہور دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ،وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں کل لاہور میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی افغان صدر نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دکھ کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا دہشتگردوں کے بزدلانہ واقعات ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتےدہشتگرد دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔