Thursday, April 25, 2024

افغان صدر کا طالبان قیدیوں کی رہائی کا عندیہ

افغان صدر کا طالبان قیدیوں کی رہائی کا عندیہ
March 7, 2020
کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عندیہ دے دیا ، اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ ریاست کی حیثیت سے وہ مذکورہ قیدیوں کو مزید قید نہیں رکھنا چاہتےلیکن طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف طریقہ کار ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ افغان صدر  اشرف غنی کا بڑا بیان سامنے آگیا، امریکا  اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہٹنے کے آثار پیدا ہوگئے۔۔۔ ، اشرف غنی نے والسائی جرگہ میں اراکین سےخطاب میں کہا کہ کابل میں گزشتہ روز ہوا حملہ انسانیت کیخلاف جرم ہے، طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف میکینزم کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایگزیکٹوگارنٹی چاہئے کہ طالبان قیدی رہائی کے بعد تشدد کی جانب نہیں لوٹیں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکراتی ٹیم کیلئے گزشتہ ہفتے بات چیت ہوئی ہے،مذاکراتی ٹیم 10 مارچ تک تیار ہوجائے گی اور افغانستان میں درپیش چیلنجز پر قومی یکجہتی سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔