Tuesday, May 7, 2024

افغان صدر کا آرمی چیف کوٹیلیفون، سانحہ مستونگ میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار

افغان صدر کا آرمی چیف کوٹیلیفون، سانحہ مستونگ  میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار
July 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر نے مستونگ دھماکے  پر دہشتگردی کی مذمت کی جب کہ  معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔افغان صدر نے الیکشن کے دوران آرمی چیف کو سرحد کے اس پار سخت سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر کے خدشات، تعاون پر شکریہ ادا کیا۔