Friday, April 26, 2024

افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
August 3, 2020
 کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے افغان صدر کو امن عمل میں پاکستان کے  مثبت کردار سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے امریکہ طالبان امن معاہدہ پر عملدرآمد اور انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم اور افغان صدر نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔