Wednesday, April 24, 2024

افغان صدر اشرف غنی نے چاروں وزرا کے استعفے مسترد کر دئیے

افغان صدر اشرف غنی نے چاروں وزرا کے استعفے مسترد کر دئیے
August 26, 2018
کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے وزیر دفاع احمد واعظ سمیت چاروں وزرا کے استعفے مسترد کر دئیے اور تمام وزرا کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق سکیورٹی معاملات میں اختلافات پر وزیر دفاع، وزیر داخلہ سمیت چار اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ دینے والوں میں وزیر دفاع، طارق شاہ بہرامی ، وزیر داخلہ واعظ برمک ، سربراہ نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی معصوم ستانکزئی اور مشیر قومی سلامتی حنیف اتمر شامل تھے۔ دوسری طرف حنیف اتمر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سابق مشیر قومی سلامتی  آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات پر غور کررہے ہیں۔ انچاس سالہ حنیف اتمر کو اشرف غنی کے بعد حکومت میں سب سے طاقتور شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ وہ سابق صدر حامد کرزئی کے دور حکومت میں بطور وزیر داخلہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ صدراشرف غنی نے حنیف اتمر کی جگہ حمد اللہ محب کو نیا مشیر قومی سلامتی مقرر کیا ہے جبکہ باقی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔