Friday, April 26, 2024

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کیساتھ یکطرفہ جنگ بندی ختم کر دی

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کیساتھ یکطرفہ جنگ بندی ختم کر دی
July 1, 2018
کابل (92 نیوز) افغان صدر نے طالبان کیساتھ یکطرفہ جنگ بندی ختم کرتے ہوئے فورسز کو دوبارہ کارروائیاں کرنے کی ہدایت کر دی ۔ افغان حکومت  اور طالبان نے عید الفطر کے موقع  پرسیز فائر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اشرف غنی نے اس میں  یکطرفہ دس روزہ توسیع کردی تھی ۔ کابل میں پریس کانفرنس میں اشرف غنی نے باقاعدہ طور پر سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  فورسز کو طالبان کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔ افغان صدر نے کہا کہ عید الفطر پر ہونے والی جنگ بندی اٹھانوے فیصد کامیاب رہی جس سے واضح ہو گیا کہ طالبان کی اکثریت امن کی خواہاں ہیں ۔  انہوں نے طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ اُن پر منحصر ہے  کہ وہ خونریزی جاری رکھنا چاہتے ہیں یا امن مذاکرات کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ افغان صدر اشرف غنی نے  دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے ساتھ طے ہونے والے فریم ورک کو منفرد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ پاکستان کی مدد سے ہی حل ہونا چاہیے تاہم اشرف غنی نے ڈیل کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔