Friday, March 29, 2024

افغان صدر اشرف غنی امریکا طالبان معاہدے کی بنیادی شق سے منحرف ہو گئے

افغان صدر اشرف غنی امریکا طالبان معاہدے کی بنیادی شق سے منحرف ہو گئے
March 1, 2020
 کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی امریکا طالبان معاہدے کی اہم اور بنیادی شق سے ہی منحرف ہو گئے۔ انہوں نے کہا افغان طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ افغان صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی امریکا کا دائرہ اختیار نہیں بلکہ افغان عوام کا حق ہے۔ قیدیوں کو رہا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ افغان حکومت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کو انٹرا افغان مذاکرات کی پیشگی شرط تصور نہیں کیا جا سکتا، تاہم یہ معاملہ ان مذاکرات میں زیر غور آسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکا طالبان معاہدے اور افغان امریکا مشترکہ اعلامیہ کے تحت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو 10 مارچ سے پہلے رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔