Wednesday, April 24, 2024

افغان صدر 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے

افغان صدر 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے
June 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان  کا اعلان کردیاگیا،  افغانی صدر  27 جون کو پاکستان آئیں گے، پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوگی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام اور 2015ء کے بعد کسی افغان صدر کا یہ پہلا دورہ ہو گا جس میں پاک، افغان تصیفہ طلب مسائل پر گفتگو اور مشاورت کی جائے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق،   افغان صدر وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقات  کریں گے ، وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے جس میں افغان مفاہمتی عمل، پاک، افغان سرحدی امور زیر غور آئیں گے۔ پاک افغان دو طرفہ تجارت، افغان مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر اہم امور مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔ افغان، پاکستان ایکشن برائے امن و یکجہتی پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔