Sunday, September 8, 2024

افغان صدارتی محل نے چارسدہ حملے میں افغان سرزمین  استعمال ہونے کا پاکستانی دعویٰ مسترد کر دیا

افغان صدارتی محل نے چارسدہ حملے میں افغان سرزمین  استعمال ہونے کا پاکستانی دعویٰ مسترد کر دیا
January 22, 2016
کابل(ویب ڈیسک)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں کل سے دو روزہ مذاکرات کل شروع ہوں گے جبکہ افغان صدارتی محل نے چارسدہ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں دو روزہ مذاکرات ہفتہ سے شروع ہوں گے افغان طالبان نے قطر میں مذاکرات  میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔افغان طالبان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پگواش انٹرنیشنل نے طالبان کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے طالبان نے دعوت قبول کی ہے اور سیاسی دفر قطر کے نمائندے اس کانفرنس میں شریک ہوں گےاور افغانستان سے دانشور حکام اور دیگر ملک بھی اس کانفرنس میں مدعو ہیں ۔ دوسری طرف افغانستان نے سرکاری سطح پر اس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی تاہم افغان صدارتی محل نے چارسدہ حملے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں چارسدہ حملے کے لئے افغان سرزمین استعمال ہونے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان نے کبھی کسی دہشتگرد گروپ کی حمایت کی نہ ٹھکانے فراہم کئے۔ خطے سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے دلیرانہ اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی افغان حکومت سمجھتی ہے کہ دہشتگرد صرف دہشتگرد ہیں، ان میں کوئی اچھا نہیں ۔