Saturday, May 11, 2024

افغان صدارتی انتخابات، عبداللہ عبداللہ نے جیت کا دعویٰ کر دیا

افغان صدارتی انتخابات، عبداللہ عبداللہ نے جیت کا دعویٰ کر دیا
October 1, 2019
کابل (92 نیوز) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اور صدارتی انتخابات میں صدر اشرف غنی کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن میں اپنی جیت کا دعویٰ کر دیا۔ عبداللہ  عبداللہ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغان صدارتی انتخابات میں اُنہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں جبکہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آزاد الیکشن کمیشن ہی کرے گا، صدارتی الیکشن دوسرے مرحلے میں نہیں جائیں گے۔ افغانستان میں ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ اور حکمت یار مضبوط امیدوار ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں حالیہ صدارتی انتخابات کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی شرح کے لحاظ سے 2001 کے بعد سب سے کم قرار دیا گیا ہے، ایسے میں ایک صدارتی امیدوار نے قبل از وقت اپنی کامیابی کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔ افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو ہوگا۔