Thursday, May 9, 2024

افغان شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ، اقوام متحدہ کی عالمی ممالک سے امداد کی اپیل

افغان شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ، اقوام متحدہ کی عالمی ممالک سے امداد کی اپیل
August 29, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) افغان شہریوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی ممالک سے فوری امداد کی اپیل کر دی۔

ورلڈ فوڈ کے مطابق افغانستان میں خشک سالی سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 70 لاکھ افغان کسان خشک سالی سے متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ نے فوری امداد کی اپیل جاری کی ہے۔