Thursday, April 18, 2024

افغان شہری سکیننگ مشین میں اپنا بیگ رکھنے کے بجائے خود بھی گھس گیا

افغان شہری سکیننگ مشین میں اپنا بیگ رکھنے کے بجائے خود بھی گھس گیا
September 2, 2016
طورخم (92نیوز)اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا یہ شاید اس افغان شہری کےلئے کہا گیا جو سکیننگ مشین میں اپنا بیگ رکھنے کے بجائے خود بھی گھس گیا، سادگی کا یہ انوکھا منظر لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق طورخم بارڈر پر سی سی ٹی وی کیمرے سے لئے گئےمناظر میں ایک افغان شہری کی سادگی پر نہ صرف سکیورٹی کا عملہ سرپکڑے نظر آرہا ہے بلکہ دیکھنے والے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں، سکیورٹی کے عملے نے پاکستان میں داخل ہونے والے ایک افغان شہری کو اپنا بیگ سکیننگ مشین میں رکھنے کو کہا تو سادگی کی انتہا کرتے ہوئے وہ خود بھی مشین میں گھس گیا اور بیگ سمیت دوسری جانب سے نمودار ہوا جس پر ایک سکیورٹی اہلکار نے سر پکڑ لیا جبکہ دیگر دو کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا،حکام کے مطابق مشین کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔