Sunday, May 12, 2024

افغان شہری آبادی پر امریکی حملہ ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

افغان شہری آبادی پر امریکی حملہ ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
October 9, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغان شہری آبادی پر 5 مئی کو ہونیوالے امریکی حملے سے متعلق اقوام متحدہ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ اقوام متحدہ نے اپنی  رپورٹ میں کہا کہ  افغان شہری آبادی پر حملے میں  39 شہری مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں مین  14 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے صوبہ نمروز میں  60 مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ، امریکی حکام کے مطابق ان کا نشانہ  منشیات کے اڈے تھے  مگر ان حملوں میں  39 عام شہری مارے گئے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ  مزید 37 شہری ہلاکتوں پر بھی تحقیق کر رہے ہیں ،  ان افراد میں بھی بچے اور خواتین شامل ہیں ۔