Monday, September 16, 2024

افغان شہر لشکر گاہ میں کبڈی میچ میں دھماکا، 14 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

افغان شہر لشکر گاہ میں کبڈی میچ میں دھماکا، 14 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
March 24, 2018

 کابل (92 نیوز) افغان صوبے ہلمند میں خود کش بمبار نے کبڈی میچ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ۔

 افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے حملے میں 14 افراد کی ہلاکت اور 51 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکے کو کار بم حملہ قرار دیا ۔

 حملہ اس وقت ہوا جب شہر لشکر گاہ میں ایک کبڈی میچ کے اختتام پر لوگ واپس جا رہے تھے ۔

 خود کش بمبار کار میں سوار تھا جس نے اسٹیڈیم کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

 افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا تخریبی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔