Thursday, April 18, 2024

افغان شہر غزنی میں دھماکہ ، امریکی سروسز کے تین اہلکار ہلاک 3 زخمی

افغان شہر غزنی میں دھماکہ ، امریکی سروسز کے تین اہلکار ہلاک 3 زخمی
November 27, 2018
کابل (92 نیوز) افغان شہر غزنی میں دھماکہ ہوا جس میں امریکی سروسز کے تین اہلکار  ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ نیٹو کے سربراہی میں قائم امدادی مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر بھی زخمی ہوا جسے دیگر زخمیوں کی ساتھ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ افغانستان میں حالیہ چند ماہ کے دوران طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔