Thursday, May 2, 2024

افغان سرحد سے پاک فوج پر مسلسل حملوں پر پی ٹی ایم کی قیادت خاموش کیوں؟

افغان سرحد سے پاک فوج پر مسلسل حملوں پر پی ٹی ایم کی قیادت خاموش کیوں؟
May 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان سے دہشت گردوں کے بار بار حملوں پر جہاں پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ایسے میں پی ٹی ایم کی قیادت کی زبان کو تالے لگ گئے ہیں۔   خود کو اینٹی ٹیرراسٹ تنظیم کہلوانے والی پی ٹی ایم افغانستان سےبار بار پاکستان  پر دہشت گرد حملوں پر خاموش کیوں ہے؟۔ دہشت گردوں نے سرحد پار سے کئی بار پاک فوج پر حملے کیے مگر پی ٹی ایم کی قیادت کی زبان سے آج تک مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ جب پاک فوج کا جوان شہید ہوتا ہے تو اس تنظیم کی زبان پر تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟۔ پی ٹی ایم کی اس مجرمانہ خاموشی پر کچھ سوالات تو بنتے ہیں۔ پی ٹی ایم کی قیادت افغانستان کو دہشت گردی روکنے کا کیوں نہیں کہتی؟۔ پاکستان کے خلاف مسلسل افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، پی ٹی ایم کے کرتا دھرتا اس مذموم عمل کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟۔ پی ٹی ایم والے یوں تو ملک کے نوجوانوں کو ورغلارہے ہیں کیا انہیں یہ نظر نہیں آتا  کہ مادر وطن کیلئے قربانیاں کون دے رہا ہے؟ پی ٹی ایم کے تین لوگ جاکر دفاع کیوں نہیں کرتے؟۔ دہشت گردوں کو روکنے کیلئے کسی قسم کی ترغیب کیوں نہیں دیتے؟۔ وطن تو ہم سب کا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں ، پاک آرمی کے جوان ہی کیوں قربانیاں دے رہے ہیں۔ افغانستان سے پشتون تحفظ تحریک نامی گروہ کو مسلسل تعاون جاری ہے، کیا اسی لئے پی ٹی ایم کی قیادت ہر وقت افغانستان کی تعریف کرتی رہتی ہے۔