Friday, May 17, 2024

افغان سر زمین سے دہشتگردوں کے دوحملے ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

افغان سر زمین سے دہشتگردوں کے دوحملے ، پاک فوج کے 4 جوان شہید
September 14, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) افغان سر زمین سے پھر دہشتگرد پاکستان پر حملے کرنے لگے ، مغربی سرحد سے دہشتگردوں کے دو حملوں کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان دھرتی پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان دیر کے علاقے میں باڑ کی تنصیب میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ، حملے میں  وطن کے تین بیٹے اپنی دھرتی ماں پر قربان ہو گئے ۔ شہداء میں 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب سواتی ،28 سالہ لانس نائیک امین آفریدی ، 22سالہ سپاہی کاشف علی  شامل ہیں ۔

امریکہ مقاصد کی تکمیل تک افغانستان سے فوج نہیں نکالے گا ، پومپیو

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دو دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب  شمالی وزیرستان کے علاقے اباخیل میں رات گئے شر پسندوں نےگشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس میں  23 سالہ جوان سپاہی اختر حسین نے  وطن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی اختر حسین کا تعلق ضلع بلتستان سے ہے۔