Monday, September 16, 2024

افغان خودکش بمبار کو پشاور سے اپنے ساتھ لاہور لایا: سہولت کار

افغان خودکش بمبار کو پشاور سے اپنے ساتھ لاہور لایا: سہولت کار
February 17, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور میں دھماکے کے خودکش بمبار کو اپنے ساتھ لانے والے گرفتار سہولت کار انوار الحق نے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مال روڈ پر پولیس والوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت ملی تھی۔

خودکش بمبار کو وہ اپنے ساتھ پشاور سے لے کر لاہور آیا۔ خودکش بمبار کا تعلق افغان علاقے کنڑ سے تھا۔ وزیراعلیٰ کی پریس بریفنگ میں دہشت گردوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

سہولت کار انوارالحق کا تعلق باجوڑایجنسی سے ہے۔ سہولت کار افغان خودکش حملہ آور کو موٹر سائیکل پر ٹیمپل روڈ سے ریگل چوک لایا۔

ہال روڈ پر موٹرسائیکل کھڑی کر کے دونوں پیدل جائے وقوعہ پر نکل گئے۔ افغان خودکش بمبار 5روز تک اندرون شہر کھسہ بازار ٹکسالی میں قیام پذیر رہا اور وقوعہ کے روز تین بار مال روڈ پرگیا۔