Friday, April 26, 2024

افغان خفیہ ایجنسی پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگی

افغان خفیہ ایجنسی پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگی
November 4, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،  افغان خفیہ ایجنسی ڈی این ایس کے اہلکار پاکستانی  سفارتکاروں  کو ہراساں کرنے لگے ،  پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھا دیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان دشمنی میں افغانستان بھی بھارت کی گمراہ کن راہ پر چل نکلا ، افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے کابل میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار اور افسران کو مشن سے باہر نکلتے ہی افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار تعاقب کرتے ہیں ، پاکستانی سفارتکاروں کو سڑک پر روکا جاتا ہے ، بدکلامی اور غلیظ زبان کا استعمال کی جاتی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے پر ہراسگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتی مشن نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھایا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ہراسگی کا سلسلہ تھمنے کی بجائے تیز ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت خارجہ، خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہے۔