Wednesday, April 24, 2024

افغان خاندان سے بچھڑنے والا 15 سالہ عبید اللہ سفارتخانے کے سپرد

افغان خاندان سے بچھڑنے والا 15 سالہ عبید اللہ سفارتخانے کے سپرد
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا افغانستان کو جذبہ خیر سگالی اور انسان دوستی کا پیغام مل گیا۔
پاکستان میں دوسال قبل خاندان سے بچھڑنے والا 15 عبید اللہ افغان حکام کے سپرد کر دیا گیا ۔
وزارت خارجہ کے زیر اہتمام 15 سالہ افغان بچے عبیداللہ کی افغان سفارتخانے کو سپردگی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
تقرب سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ عبیداللہ کا خاندان سے دوبارہ ملنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے عبیداللہ کے والد دنیا میں نہیں رہے۔ عبید اللہ کا ہر ممکن خیال رکھنے کی مکمل کوشش کی۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ یہ پاک،افغان عوام کا پیار بھرا رشتہ ہے۔ عبیداللہ کی دیکھ بھال سے واضح ہے کہ دونوں ممالک لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔ دونوں قریبی ہمسائے اور دوست ہیں۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ دونوں ممالک کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ اور قیام امن ہے۔ مستحکم ، پر امن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں۔ مشترکہ مقاصد کیلئے افغانستان کےساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے ہر عبیداللہ کیلئے پرامن اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں۔
ادھر افغان نائب سفیر ردشت شمس نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے عبید اللہ کو پاکستان کی جانب سے تحائف دے کر رخصت کیا۔
عبید اللہ 2 سال قبل والد کے علاج کیلئے خاندان کے ہمراہ پاکستان آیا اور بچھڑ گیا۔ اسلام آباد پولیس نے7 نومبر 2015 کو ڈھونڈ لیا۔
خصوصی بچہ ہونے کے ناطے کچھ بتا نہیں سکتا تھا۔ بچہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی میں رہا جہاں بچے کی صحت ، تعلیم و تربیت کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
بچے کے خاندان کی تلاش میں افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردار ادا کیا۔