Friday, April 19, 2024

  افغان حکومت کے طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستان اہم  کردار ادا کرسکتا ہے : افغان سفیر

   افغان حکومت کے طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستان اہم  کردار ادا کرسکتا ہے : افغان سفیر
June 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت میں بھی کچھ لوگ مذاکرات کے ھامی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملاعمر بھی مذاکرات کے عمل کی حمایت کرینگے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی نے کہا کہ ہم نے حکومتی سطح پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کر دیا ہے پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور افغانستان کی عوام یہ جاننا چاہے گی کہ حکومت افغانستان مذاکرات میں طالبان سے کیا کر رہی ہے۔ افغان سفیر کا کہنا ہے کہ طالبان قیادت میں بھی کچھ لوگ مذاکرات کے حامی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملاعمر بھی مذاکرات کے عمل کی حمایت کرینگے۔ ملابرادر کے سوال پر افغان سفیر کا کہنا تھا کہ ملابرادر افغانستان میں واپس نہیں گئے یہ اب بھی افغانستان سے باہر ہیں،خطے میں چین کے کردار پر سفیر جانان موسی زئی کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ چائنہ اور پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ پر اور اس کے عمل درآمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔