Wednesday, April 24, 2024

افغان حکومت کا پاکستان کی امن کی کوششوں اور وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم

افغان حکومت کا پاکستان کی امن کی کوششوں اور وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم
September 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان حکومت نے پاکستان کی امن کی کوششوں اور وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششیں مثبت ہیں۔ عمران خان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔ عمران خان کی امن کوششوں کو مداخلت کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا عبوری کابینہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کابینہ اراکین میں باصلاحیت افراد شامل ہوں گے ۔ قطر، چین اور دیگر ممالک ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ افغانستان میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا۔ عالمی برادری افغان حکومت کو تسلیم کرے۔