Thursday, April 25, 2024

افغان حکومت کا برمل رخہ واقعہ پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا اعلان

افغان حکومت کا برمل رخہ واقعہ پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا اعلان
March 13, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغان حکومت نے صوبہ پکتیکا کے علاقہ برمل رخہ میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل  کےواقعہ کی تحقیقات کے لئے آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔ آزاد تحقیقاتی کمیشن  اپنی رپورٹ افغان صدرکو پیش کرے گا ، برمل رخہ میں  افغان اسپیشل فورس نے پیر  کو  چھاپوں کےدوران 8 پاکستانیوں کو گھروں سے نکال کرانہیں  خواتین کے سامنےقتل کیاتھا ۔ مقتولین کا  تعلق شمالی وزیرستان کے ملک شاہی کبل خیل قبیلے سے تھا ، مقتولین کراچی میں محنت مزدوری کرتے تھے اور چند روز قبل کراچی سے واپس پکتیکا گئے تھے،۔ قتل کئے جانے والوں کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔