Thursday, April 25, 2024

افغان حکومت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کا جواب دے ، فواد چودھری

افغان حکومت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کا جواب دے ، فواد چودھری
August 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے افغان حکومت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کا جواب دے جو افغانستان سے اسپانسرڈ اور منظم ہوتی ہے۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا ہر کوئی جانتا ہے حمد اللہ جیسے لوگ کس کے لیے کام کرتے ہیں۔ تنازعات سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔