Saturday, April 20, 2024

افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مذاکرات کا اہم دور اسلام آباد میں شروع

افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مذاکرات کا اہم دور اسلام آباد میں شروع
July 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذکرات کا اہم دور اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی کوششوں سے افغان طالبان اور افغانستان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا اہم دور پاکستان میں شروع ہو گیا ہے جس میں  افغان حکام اور طالبان کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں، افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی اجلاس میں افغانستان حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ افغان وفد کی سربراہی طالبان رہنما قاری دین محمد کر رہے ہیں، اجلاس کے دوران اگلے ماہ چین میں ہونے والے امن مذکرات کے لئے ایجنڈا کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لئے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔