Friday, May 17, 2024

افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات آگے بڑھانے پر معاہدہ ہو گیا

افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات آگے بڑھانے پر معاہدہ ہو گیا
December 3, 2020

زلمے خلیل زاد کے مطابق معاہدہ تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں سیاسی روڈ میپ اور سیزفائرکے حوالے سے قواعد و ضوابط پر اتفاق ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ ظاہرکرتا ہے کہ فریقین مشکل معاملات کے حل پر بھی اتفاق کر سکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں فریقین اور قطر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ اب افغان عوام سیاسی روڈ میپ اور سیزفائر پر تیز رفتار پیشرفت کی امید رکھتے ہیں۔ہم ان کی اس خواہش کو سمجھتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔