Thursday, May 2, 2024

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا
July 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پہلے دور میں طے کیے گئے اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کا واضح طریقہ کار طے پانے کا امکان ہے۔مذاکرات کا دوسرا دور چین میں ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے دوسرے دور کے لیے بھی پاکستان سے میزبانی کی درخواست کی ہے۔ مذاکرات 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہےادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کریگا۔ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں شروع سے معاونت کرتا رہا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کو منطقی انجام  تک پہنچانے تک تعاون جاری رکھیں گے۔