Wednesday, May 8, 2024

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 30اور31جولائی کو ہوگا

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 30اور31جولائی کو ہوگا
July 24, 2015
کابل(92نیوز)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کے لئے تیس اور اکتیس جولائی کا تاریخ طے پا گئی تاہم مذاکرات کے مقام کے لئے پاکستان، امریکہ، چین اور افغانستان کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، مذاکرات کا نیا دور چین میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے تیس اور اکتیس جولائی کی تاریخیں طے پا گئی ہیں،مذاکرات کے مقام کے لیے پاکستان،امریکہ، چین اور افغانستان کے درمیان مشاورت جاری ہے، افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے رکن اسماعیل قاسم یار نے مذاکرات کی تاریخ طے پانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ مذاکرات کا اگلا دور چین میں ہوگا۔ تاہم اس سلسلے میں پاکستان، امریکہ، چین اور افغانستان کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہےافغان امن کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بدالحکیم مجاہد نے بھی مذاکرات کی تاریخ طے پانے کی تصدیق کی اور کہا کہ مقام کا تعین ابھی باقی ہے۔