Friday, April 19, 2024

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم، قیام امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ختم، قیام امن کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
July 8, 2015
مری (92نیوز) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مری میں مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور فریقین نے قیام امن کےلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات میں چین اور امریکی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کےلئے اقوام متحدہ سمیت دیگر شرکاءکے مشکور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کا آغاز پاکستان میں ہو گیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کیلئے دوبارہ شمولیت پر آمادگی ظاہر کی۔ مذاکرات میں امریکی اور چینی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔