Thursday, March 28, 2024

افغان باشندوں کی واپسی کیلئے کل تک طورخم بارڈر کھلا ہے

افغان باشندوں کی واپسی کیلئے کل تک طورخم بارڈر کھلا ہے
April 9, 2020
 طورخم (92 نیوز) افغان باشندوں کی واپسی کیلئے کل تک طورخم بارڈر کھلا ہے۔ اب تک 15 ہزار 956 افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد طورخم کو کھولا گیا تو سرحد کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنس جانے والے افغان شہری بڑی تعداد میں سرحد پر امڈ آئی۔ 92 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ہزاروں افغانیوں کو سرحد کی طرف بھاگتے اور دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج سے افغان شہریوں کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ پاکستان حکام کے مطابق رش زیادہ ہونے کے باعث گزشتہ روز جو افغان شہری سرحد پار نہیں کر سکے تھے انہیں طورخم سرحد پر رات کا کھانا بھی فراہم کیا گیا۔