Friday, May 3, 2024

افغان انٹیلی جنس نے ملاعمر کی موت کی خبر دے کر شاندار چال چلی : سابق افغان وزیر داخلہ عمر داود زئی

افغان انٹیلی جنس نے ملاعمر کی موت کی خبر دے کر شاندار چال چلی : سابق افغان وزیر داخلہ عمر داود زئی
July 30, 2015
کابل (ویب ڈیسک)سابق افغان وزیرداخلہ نے افغان انٹیلی جنس کی سازش کا پول کھول دیا۔ افغان انٹیلی جنس نے ملا عمر کی کراچی کے ہسپتال میں ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ سابق افغان وزیر عمر داﺅد زئی کاکہنا ہے کہ انٹیلی جنس نے ملا عمر کی موت کی خبر دے کر شاندار چال چلی۔ اگر ملا عمر زندہ ہے تو سامنے آنا پڑے گا ورنہ کم سخت نیا گیر لیڈر سامنے آئے گا۔ مذاکرات کے دوسرے دور میں طالبان کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ ملا عمر کی موت کی خبر کی تصدیق کرکے افغان حکومت نے بھی کامیاب چال چلی جبکہ افغان طالبان نے جمعہ کے دن ہونے والے امن مذاکرات سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ افغان طالبان کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان یا چین میں مذاکرات کی خبروں سے ہمارا سیاسی دفتر آگاہ نہیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان کی ویب سائٹ پر ملا عمر کی موت کی خبر کو نظرانداز کیا گیا ہے۔