Saturday, May 11, 2024

افغان امن معاہدے میں پاکستان کی کلیدی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، امریکی سینیٹر کرس وین ہالن

افغان امن معاہدے میں پاکستان کی کلیدی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، امریکی سینیٹر کرس وین ہالن
April 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹر کرس وین ہالن کا کہنا ہے افغان امن معاہدے میں پاکستان کی کلیدی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

کرس وین ہالن نے ویبینار سے خطاب میں کہا طالبان کا معاہدے سے نکلنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ افغان امن معاہدے کی کامیابی  پاکستان سے مربوط ہے۔ میں پاکستان کے ساتھ مضبوط روابط پر یقین رکھتا ہوں۔ پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کا بل پارلیمنٹ میں پیش کروں گا۔