Friday, April 26, 2024

افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے، فردوس عاشق

افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے، فردوس عاشق
March 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1233976028969697280?s=20 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث بہت تکلیفیں اٹھائیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔ انہوں نے پیغام دیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ ادھر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے امریکا افغانستان امن معاہدہ علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔