Friday, March 29, 2024

افغان امن مذاکرات میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں خواتین بھی شامل ہونگی

افغان امن مذاکرات میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں خواتین بھی شامل ہونگی
April 16, 2019

قطر ( 92 نیوز) قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں خواتین بھی شامل کی جائیں گی۔

 طالبان ترجمان کےمطابق قطرمیں  19 تا  21 اپریل کو ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان کےوفد میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین کاطالبان کےسینئر ارکان سےکوئی تعلق نہیں اور وہ فقط عام افغان ہوں گی۔

 ان میں سے کچھ خواتین افغانستان میں جبکہ کچھ غیرممالک میں مقیم ہیں ، دوحہ میں امن مذاکرات کانیادورشروع ہورہاہے، جس میں افغان وفد میں سیاست دانوں اور سول سوسائٹی سمیت  150ارکان شامل ہوں گے۔