Thursday, May 9, 2024

افغان امن مذاکرات، امریکا اور طالبان میں 7 روز کیلئے پرتشدد واقعات میں کمی کا معاہدہ

افغان امن مذاکرات، امریکا اور طالبان میں 7 روز کیلئے پرتشدد واقعات میں کمی کا معاہدہ
February 15, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) افغان امن مذاکرات کی کامیابی کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا، امریکا اور طالبان میں 7روز کیلئے پرتشدد واقعات میں کمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار کے مطابق طالبان اس عرصے میں افغان فورسز سمیت کسی پر بھی حملہ نہیں کریں گے، معاہدے پر عمل درآمد جلد ہی شروع ہوگا۔ معاہدے سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، ادھر افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں 11 شہری ہلاک ہوگئے، حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔