Friday, April 26, 2024

افغان امن عمل کی کامیابی تمام فریقین کی شمولیت سے مشروط ہے، جواد ظریف

افغان امن عمل کی کامیابی تمام فریقین کی شمولیت سے مشروط ہے، جواد ظریف
October 7, 2019
تہران (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کی کامیابی تمام مقامی فریقین کی شمولیت سے مشروط ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں غیر ملکی قوتوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک کی جانب سے ایک فریق سے مذاکرات اور دیگر کو امن عمل سے الگ رکھنا خطرناک طریقہ کار ہے۔ جواد ظریف نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں، تاہم غیر ملکی قوتوں سے مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں کے ”فین“ نہیں ہیں۔ انہوں نے پاک ایران تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود چیلنجز کے باوجود پاکستان کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، ساتھ ہی ساتھ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات کو اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل قرار دے دیا۔