Friday, May 10, 2024

افغان امن عمل میں نیا موڑ، امریکا نے طالبان کیساتھ امن معاہدہ پر نظرثانی کا فیصلہ

افغان امن عمل میں نیا موڑ، امریکا نے طالبان کیساتھ امن معاہدہ پر نظرثانی کا فیصلہ
January 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر بائیڈن نے افغان طالبان سے ٹرمپ انتظامیہ کے مذاکرات پر نظر ثانی فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس نیشنل سکورٹی ایڈوائزر جیک سولیون نےافغان ہم منصب حمداللہ محب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان امن مذاکرات ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار۔۔جوبائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے طالبان سے مذاکرات پر نظر ثانی کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاوس کےنیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیون نے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ۔بائیڈن انتظامیہ طالبان سے گذشتہ سال ہونے والے امن معاہدہ پر نظرثانی کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا طالبان شدت پسند گروہوں سے رابطہ منقطع کرنے کے عہد پر پورا اتر رہے ہیں یا نہیں؟ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا طالبان افغانستان میں تشدد ختم کرنے کے وعدے کو نبھا رہے ہیں یا نہیں؟۔

نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیون کا مزید کہنا تھا کہ۔۔ طالبان کی جانب سے افغان حکومت اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے وعدے پر قائم رہنے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ۔ امریکا مستقل امن اور سیاسی حل کیلئے دونوں پارٹیوں کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔