Tuesday, April 23, 2024

افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار مخلصانہ طور پر ادا کیا ، دفتر خارجہ

افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار مخلصانہ طور پر ادا کیا ، دفتر خارجہ
September 9, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ ہم نے مخلصانہ طور پر افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، سیاسی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان امن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فریقین مذاکرات سے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کریں، صبروتحمل سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے۔ دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے سے امریکا کو پہلے سے زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ایک دن پہلے تک مذاکرات بالکل ٹھیک انداز میں چل رہے تھے۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اصل امن تب آئے گا جب طالبان افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں گے۔