Friday, April 26, 2024

افغان امن عمل عمران خان کی بڑی کامیابی ہے، شیخ رشید

افغان امن عمل عمران خان کی بڑی کامیابی ہے، شیخ رشید
March 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ افغان امن عمل عمران خان کی بڑی کامیابی ہے، ٹرمپ نے دشمن کے سامنے بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کی۔ اقوام عالم سے درخواست ہے بھارت کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا، بھٹو ایوب خان کو ڈیڈی کہتا تھا، نصرت بھٹو نے ذوالفقار بھٹو کو بھٹو بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلا جرنیل نہیں جس نے مدت ملازمت میں توسیع لی، جنرل باجوہ میرے ووٹر ہیں، بہترین انسان ہیں، عمران الیکٹڈ ہے، بچوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے لڑائی کی۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نے جانا نہیں، مریم چلی گئی تو نہ ٹویٹ ہو گا نہ ٹویٹر ہو گا، بس سویٹر ہو گا۔ شہباز شریف مارچ میں آیا تو 14 دن آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا، کرونا کی وجہ سے اب شہباز شریف شاید مارچ میں نہ آئے، شہباز شریف 14 دن ایک ٹینٹ میں نہیں رہ سکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری جیل کاٹنے کا بہادر ہے، بلاول کے چھ مہینے نو مہینے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزارت سے چمٹا رہنے والا آدمی نہیں، ایم ایل ون کا انتظار کر رہا ہوں، ایم ایل ون شروع ہوگیا تو مین اور ان مین ختم ہو جائیں گے۔