Friday, May 10, 2024

افغان امن عمل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، شاہ محمود قریشی
June 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا افغان امن عمل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرکے بیانات الجھاؤ کا باعث تھے۔ الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ عزم خطے کا امن و استحکام ہے۔ بھارت کو امن خراب کرنے کے بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہئے۔ بھارت میں آج کھچاو واضح دکھائی دے رہا ہے اور وہاں اقلیتیں دباومیں ہیں اور خود کو غیرمحفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ بھارت اس وقت سیکیولر اور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے۔ بھارت ميں بہت بڑا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اپوزيشن کو بجٹ پر تنقيد کرنے کا حق ہے۔ اپوزيشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔ اپوزيشن کے اراکین اسمبلی، موبائل کيمروں سے ويڈيوز بنا رہے تھے۔ تمام ممبران کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے، جو تنقيد کرنی ہے ضرور کريں۔ اگر اپوزيشن ہماری نہيں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہيں سنيں گے۔